کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس سے 6 افراد جاں بحق، 100 سے زائد متاثر
👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس سے 6 افراد جاں بحق، 100 سے زائد متاثر
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے تضدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ہوسکیں۔ ایس ایس پی کے مطابق رات آٹھ بجے کیماڑی کے مختلف مقامات سے اچانک گیس کی بو پھیل گئی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دس افراد کو کیماڑی میں واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس کے بعد مختلف لوگ ہسپتال پہنچتے رہے۔ آخری اطلاعات تک کیماڑی کے ضیاالدین ہسپتال میں گیس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، جبکہ اسپتال لائے جانے والے متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے تضدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ہوسکیں۔ ایس ایس پی کے مطابق رات آٹھ بجے کیماڑی کے مختلف مقامات سے اچانک گیس کی بو پھیل گئی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دس افراد کو کیماڑی میں واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک خاتون 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس کے بعد مختلف لوگ اسپتال پہنچتے رہے۔ آخری اطلاعات تک کیماڑی کے ضیاالدین اسپتال میں گیس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، جبکہ اسپتال لائے جانے والے متاثرہ افراد کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے۔
ہسپتال میں موجود کیماڑی کے جیکسن تھانے کے ایس ایچ او ملک عادل نے بتایا کہ اسپتال لائے جانے والے افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔
لوگ بتاتے ہیں کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔
اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چائنا سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔
جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔ تاہم ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہسپتال میں حفاظتی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ماسک تقسیم کر دیے گئے۔ متاثرہ افراد کو ایک مخصوص وارڈ میں لے جاکر طبی امداد دی جارہی ہے۔
دریں اثنا آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ میمار بیگم، رضوان اور احسن کے نام سے ہوئی۔ ادھر کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کوئی ایسا جہاز لنگرانداز نہیں جس میں کوئی کیمیکل ہو یا جہاں سے گیس کا اخراج ہوا ہو۔
ہسپتال میں موجود کیماڑی کے جیکسن تھانے کے ایس ایچ او ملک عادل نے بتایا کہ اسپتال لائے جانے والے افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔
لوگ بتاتے ہیں کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔
اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چائنا سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔
جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔ تاہم ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہسپتال میں حفاظتی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ماسک تقسیم کر دیے گئے۔ متاثرہ افراد کو ایک مخصوص وارڈ میں لے جاکر طبی امداد دی جارہی ہے۔
دریں اثنا آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ میمار بیگم، رضوان اور احسن کے نام سے ہوئی۔
ادھر کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کوئی ایسا جہاز لنگرانداز نہیں جس میں کوئی کیمیکل ہو یا جہاں سے گیس کا اخراج ہوا ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C