ہزارہا لاپتہ شامیوں کا کھوج لگانے پر اقوام متحدہ میں اتفاق
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ہزارہا لاپتہ شامیوں کا کھوج لگانے پر اقوام متحدہ میں اتفاق
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) اقوام متحدہ نے ایک ایسا خود مختار کمیشن قائم کرنے کے لیے قرارداد منظور کر لی ہے، جو ان ہزارہا شامی شہریوں کا کھوج لگائے گا جو وہاں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک لاپتہ ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے یہ فیصلہ لاپتہ افراد کے خاندانوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کے مطالبات کے تناظر میں کیا گیا۔ اس حوالے سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں 83 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 11 نے اس کی مخالفت کی۔ 62 ممالک نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہ کیا۔
جن ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، ان میں شام بھی شامل ہے جس کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ اس قرارداد کی مخالفت کرنے والوں میں روس، چین، شمالی کوریا، وینزویلا، کیوبا اور ایران شامل تھے۔
یہ قرارداد لکسمبرگ کی طرف سے پیش کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں 12 سالہ لڑائی کے دوران ”لاپتہ ہوجانے والے تمام افراد اور ان کی قسمت کے بارے میں جوابات فراہم کر کے ایسے خاندانوں کی اذیت دور کرنے کی کوششوں میں اب تک بہت ہی کم کامیابی ہوئی ہے۔‘‘
اس قرارداد کے مطابق شامی عرب جمہوریہ میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ایک خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔
شام کا ردعمل
اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بسام صباغ نے اس قرارداد کو ”سیاسی‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد واضح طور پر عکاسی کرتی ہے کہ یہ ”ہمارے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے‘‘ اور یہ شام کے حوالے سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے ‘معاندانہ رویے‘ کا ثبوت ہے۔
اپنے خطاب میں شامی سفیر نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شام جنگ کے دوران لاپتہ ہو جانے والے افراد کے معاملے پر کام کر رہا ہے اور ایسے لاپتہ افراد کے بارے میں حکام کو حاصل ہونے والے تمام دعووں کے بارے میں ملکی قوانین اور دستیاب معلومات اور ذرائع کے مطابق آزادانہ تحقیقات کر رہا ہے۔
لاپتہ افراد کے حوالے سے بین الاقوامی کمیشن نے 2021ء میں اقوام متحدہ کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 2011ء میں شامی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے تب تک وہاں ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب شہری لاپتہ ہو چکے تھے۔
اس جنگ کے دوران اندازہ ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد شامی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 23 ملین کی آبادی والے اس ملک کی نصف آبادی بےگھر بھی ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C