یمن سے 6 سال بعد پہلی کمرشل پرواز
👁️ 31 بار دیکھا گیا
یمن سے 6 سال بعد پہلی کمرشل پرواز
صنعا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یمن میں رمضان کے آغاز سے امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، جس سے عوام کو کافی سہولت ملی ہے۔ پیر کو صنعا کے ہوائی اڈے سے چھ سال بعد پہلی کمرشل پرواز روانہ ہوئی جو اس امن عمل کی پائیداری کا ایک علامت ہے۔
پیر سولہ مئی کی صبح مقامی وقت کے مطابق قریب نو بجے 126 مسافروں کو لے کر یمن کا ایک مسافر طیارہ صنعا سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے روانہ ہوا۔ اس طیارے پر مریض اور ان کے اہل خانہ سوار تھے، جنہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جا رہے تھے۔ یہ صنعا کے ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی قریب چھ سال بعد پہلی کمرشل پرواز تھی۔
صنعا کا ہوائی اڈہ اگست سن 2016 سے کمرشل پروازوں کے لیے بند تھا۔ سعودی قیادت میں فوجی اتحاد یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ یمن عرب دنیا کا غریب ترین ملک ہے۔ حوثی باغیوں کے دارالحکومت پر قبضے کے ایک سال بعد یعنی سن 2015 سے یہ ملک جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق تشدد میں 150,000 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ یمنی تنازعے کو دنیا کا بدترین انسانی بحران بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔
مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز کے ساتھ 2 اپریل سے وہاں جنگ بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ امن معاہدے پر عمل در آمد شروع ہونے کے پانچ دن بعد یمن کے صدر، جو سعودی عرب میں مقیم ہیں، نے اپنے اختیارات ایک لیڈر شپ کونسل کو سونپ دیے، جسے باغیوں کے ساتھ مذاکرات کا کام سونپا گیا۔ صنعا سے پروازوں کی بحالی، باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر تعز کے لیے سڑکوں کو دوبارہ کھولنا اور حوثیوں کے زیر قبضہ بندرگاہ حدیدہ میں ایندھن کے ٹینکروں کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینا، یہ سب جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ تھے۔
اب صنعاء سے پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ڈیل کے تحت افتتاحی پرواز 24 اپریل کو صنعا سے عمان کے لیے طے تھی لیکن یمن کی جانب سے ضروری اجازت نامے نہ ملنے کے بعد اسے منسوخ کرنا پڑ گیا۔ گزشتہ ہفتے یمن کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں کو حوثیوں کے جاری کردہ پاسپورٹ پر سفر کی اجازت دے گی، جس سے پروازوں کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9135 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C