یوکرین میں روسی فوج کشی کا ذمہ دار امریکا ہے، القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری
👁️ 37 بار دیکھا گیا
یوکرین میں روسی فوج کشی کا ذمہ دار امریکا ہے، القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو القاعدہ کے بانی اور اولین رہنما اسامہ بن لادن کی کی ہلاکت کی گیارہویں برسی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ بن لادن کو امریکا گیارہ ستمبر سن 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائینڈ قرار دیتا ہے۔
اسامہ بن لادن کو سن 2011 میں امریکی فوج نے پاکستان میں ان کے خفیہ ٹھکانے میں ہلاک کر دیا تھا۔ ایمن الظواہری کی ویڈیو کا دورانیہ 27 منٹ ہے اور اسے جمعہ چھ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔
اس ویڈیو کے بارے میں بنیادی معلومات سائیٹ (SITE) انٹیلیجنس گروپ کی جانب سے پیش کی گئی ہیں۔ یہی انٹیلیجنس گروپ دنیا بھر میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
ویڈیو کی تفصیلات
اس ویڈیو میں ایمن الظواہری ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے ہیں اور ان کے پیچھے کتابیں ہیں اور پہلُو میں ایک بندوق دھری ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کشی کی ذمہ داری امریکی کمزوریوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا احساس کریں کیونکہ اس وقت امریکا، عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بعد ایک کمزور ریاست بن چکی ہے۔
الظواہری اپنی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ امریکا کو عراق اور افغانستان میں شکست کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے اور ایسے میں اس نےاتحادی ملک یوکرین کو روس کے سامنے تنہا کر کے ایک شکار کے طور پر چھوڑ دیا۔
القاعدہ کے رہنما کہاں مقیم ہیں، اس کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ ایمن الظواہری امریکی ادارے ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی گرفتاری یا ٹھکانے کی اطلاع دینے والے کے لیے امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔
یمنی فوج کے ساتھ القاعدہ کی جھڑپ
یمنی فوج اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ جنوب مغرب میں واقع صوبے الضالع میں ہوئی۔ یہ علاقہ یمن میں ایک خصوصی سکیورٹی بیلٹ میں واقع ہے اور اس میں القاعدہ کے ساتھ ساتھ اسلامک اسٹیٹ کے مسلح جنگجو فعال ہیں۔
یمنی فوج کے مطابق جنگجوؤں کو ہتھیار پھینک دینے کا انتباہ دیا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں یمنی فوجیوں کی کمان کرنے والے کرنل ولید الضمی اور کرنل محمد الشوبجی موقع پر مارے گئے۔ کرنل ولید اس علاقے میں قائم سکیورٹی بیلٹ کے نائب کمانڈر بھی تھے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں آٹھ عسکری پسند اور چار سکیورٹی اہلکار بشمول دونوں افسران مارے گئے۔
یہ خصوصی سکیورٹی بیلٹ متحدہ عرب امارات اور علیحدگی پسند گروپ ٹرانزیشنل کونسل نے قائم کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C