پاکستان نے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پاکستان نے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد، ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کوپاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔
On 28 May 1998 Pak successfully established credible min nuclear deterrence & restored balance of power in the region. AFs salute all those involved from conceptualisation to actualisation especially scientists & engineers who made this possible. Long Live Pakistan. #YoumeTakbeer
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2020
یوم تکبیر کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے اور قابل اعتبار دفاعی صلاحیت حاصل کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔
پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔
یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C