اسرائیلی بستیوں پر امریکا کی حمایت افسوسناک ہے: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
اسرائیلی بستیوں پر امریکا کی حمایت افسوسناک ہے: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں بارے واشنگٹن کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران گوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے ایک سوال کہ کیا سیکریٹری جنرل کوواشنگٹن کے اعلان پر خدشات ہیں جوسلامتی کونسل کی قرار دادوں اوریہ عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف جوں کا توں برقرار ہے، جہاں تک ہمارے خدشات کا تعلق ہے ہم سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے پر عزم رہیں گے اور ان قرار دادوں کی بنیاد پر پائیدار اور مستقل امن حاصل کرنے کیلیے اسرائیل پر زور دیتے رہیں گے۔ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد 2334 بیان کرتی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیاں تعمیر کرنا عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل، انصاف کے حصول اورجامع امن قائم کرنے کیلئے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کا موقف برقرار ہے ،ہمارا یہ موقف کل بھی تھا اور ہمارا یہ موقف آج بھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C