اسرائیلی دہشتگردی: دو سال میں 75 فلسطینی بچے ہلاک، 5 ہزار زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیلی دہشتگردی: دو سال میں 75 فلسطینی بچے ہلاک، 5 ہزار زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک گروپ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری 2018ء کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 75 فلسطینی بچے ہلاک اور 5 ہزار 137 زخمی یا معذور ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 66 فلسطینی بچے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی اور معذور ہونے والے تین فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی بچوں میں سے 70 کو جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کی طرف سے نہ صرف فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا گیا بلکہ ان کے والدین کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہراساںکیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے نتیجے میں 177 فلسطینی بچے گھروں سے محروم ہوئے۔ جبکہ مکانات مسماری سے جزوی طور پر 1001 بچہ متاثر ہوا ہے۔
اس دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 618 بچے اپنے خاندان کے کم سے کم ایک فرد سے محروم ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C