خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
خلیج (ڈیلی اردو) خلیج فارس میں تیل بردار جہاز کو مبینہ میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ دھماکے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے وقت جہاز بحرین کی جانب خالی سفر کر رہا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’’ایم ٹی ویلوس سیفائر‘‘ (MT Velos Sapphire) کو جمعرات 5 نومبر کو خلیج میں نشانہ بنایا گیا۔ یونانی شپنگ کمپنی ویلوس ٹینکرز کے مطابق جہاز میں ہونے والا دھماکا ممکنہ طور پر نامعلوم میزائل کے حملے کا نتیجہ تھا۔
کمپنی نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ دھماکے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتا ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے جہاز پر شدید زخموں کی حالت میں پایا گیا، جہاں وہ دم توڑ چکا تھا۔ واقعے میں عملے کا کوئی دوسرا رکن زخمی نہیں ہوا، جبکہ جہاز کے عملے نے دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
کمپنی کے مطابق جہاز میں کوئی تیل یا دیگر آلودگی سمندر میں پھیلنے کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے کے بعد ٹینکر کو بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں حکام واقعے کی تحقیقات کریں گے۔ جہاز کے بیرونی حصے اور ہل کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ادارے کے مطابق 5 نومبر کو قطر کے شہر مدینۃ الشمال سے تقریباً 50 بحری میل شمال میں ایک ٹینکر پر دو نامعلوم پروجیکٹائلز لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں عملے کی سلامتی، جہاز کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ ماحولیاتی اثرات کی تفصیلات غیر مصدقہ قرار دی گئی تھیں۔ بعد ازاں جہاز کی آپریٹر کمپنی نے ایک ملاح کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
یہ واقعہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے اطراف تجارتی جہازوں کو پیش آنے والے مسلسل سکیورٹی واقعات کے دوران سامنے آیا ہے۔ رواں ماہ 3 نومبر کو بھی عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کے انجن روم میں دو نامعلوم پروجیکٹائلز لگنے کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا سمندری آلودگی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
دوسری جانب میری ٹائم حکام نے خطے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔ ویلوس سیفائر پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی فریق نے قبول نہیں کی اور حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں بھی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
06/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
06/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشتگرد گرفتار
06/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا
06/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
صوابی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ارشد خان ہلاک
06/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی کوشش، کرم سے اغوا کیے گئے تینوں پولیو ورکرز بحفاظت بازیاب
06/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26445 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15676 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11979 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9342 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7594 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5589 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C