اسلام آباد خودکش دھماکا: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسلام آباد خودکش دھماکا: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے چیف کمشنر اسلام آباد سے آٹھ رکنی جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی تھی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی ذیشان حیدر کریں گے جب کہ ان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے تین ڈی ایس پی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کو وفاقی دارالحکومت میں پولیس چیکنگ کے دوران دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس نے دھماکے کو خود کش قرار دیا تھا۔
سیف سیٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی شناخت
اسلام آباد پولیس کے محکمۂ انسداد دہشت گردی کی دیگر اداروں کی مدد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے یہ پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گاڑی کہاں سے چلی اور اس میں کون شخص کہاں سے سوار ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے ہیں اور اب تک کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔
ادھر پولیس نے ابتدائی طور پر گاڑی میں ایک خاتون کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔گاڑی کے ٹکڑوں اور دھماکے کی جگہ قریبی علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص پیچھے بیٹھا نظر آ رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی ہو اور اسی چادر کی وجہ سے دیکھنے والوں کو خاتون کا گماں ہوا ہو، تاہم اس حوالے سے حتمی نتائج حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کے لیے تمغہ شجاعت
دوسری جانب اس واقعہ میں مارے جانے والے پولیس اہلکار عدیل حسین کے لیے حکومتِ پاکستان نے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ غیر معمولی جرات و بہادری اور فرض شناسی کے مظاہرے پر اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو ʼتمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔ بیوہ کو فوری طور پر مکمل ”شہدا پیکج ”دے رہے ہیں۔ اس پیکج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے نقد ادا کرنے کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ کردی گئی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے سیاسی اجتماعات سمیت ہر قسم کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کو روکنےکا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پولیس کے ناکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ اندروں شہر سرپرائز ناکے لگانے اور مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C