اقوام متحدہ کا چار لاپتہ افغان خواتین اور انکے خاندان کی رہائی کا مطالبہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کا چار لاپتہ افغان خواتین اور انکے خاندان کی رہائی کا مطالبہ
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز) اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے افغانستان میں چار سرگرم خواتین کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنھیں طالبان کے اقتدر سنبھالنے کے بعد گزشتہ ماہ خواتین کے حقوق کے لیے مظاہروں کے بعد حراست میں لیا گیا یا اغوا کرلیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق او ایچ سی ایچ آر نے کہا ہے کہ ان چاروں خواتین کے بارے میں کوئی خبر نہیں انہیں کہاں رکھا گیا۔ جنھوں نے مبینہ طور پر سولہ جنوری کو خواتین کے حقوق پر ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا تھا اور حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے کیسز کی معلومات فراہم کریں۔
او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان لز تھروسل نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ “ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں ان لاپتہ خواتین اور ان کے خاندان کے افراد کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ہے”۔
او ایچ سی ایچ آر نے کہا ہے کہ پروانہ ابراہیم خیل اور تمنا پریانی کو ان کے رشتہ داروں کے ساتھ انیس جنوری کو اغوا کیا گیا تھا، جبکہ مرسل عیار اور زہرہ محمدی کو گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا اور اس بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔
تھروسل نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ان خواتین کو کس نے پکڑا ہے۔ طالبان عہدیداروں نے اس واقعہ میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
طالبان انتظامیہ کے ترجمان بلال کریمی نے ایک سوال پر کہا ہے کہ “ہم اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں”۔
اگست میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد عسکریت پسند گروپ کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان کے خلاف آواز بلند کرنے والے مخالفین اور سرگرم کارکن خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سول سوسائٹی اور حقوق نسواں کے بہت سے کارکن ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہےکہ انھوں نے اپنے مخالفین کو عام معافی دے دی ہے اور وہ اسلامی قانون اور رسم و رواج کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، لیکن انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے بہت سے افراد اور غیر ملکی سفارتکار اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C