ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو ’اسرائیلی انٹیلیجنس موساد‘ نے قتل کروایا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو ’اسرائیلی انٹیلیجنس موساد‘ نے قتل کروایا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/روئٹرز) ایران کے انتہائی اہم جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو گزشتہ نومبر میں تہران میں ’اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد‘ نے قتل کروایا تھا۔ یہ بات برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھی ہے۔
برطانیہ سے شائع ہونے والے ہفت روزہ جریدے ‘جیوئش کرونیکل‘ (Jewish Chronicle) نے اپنی بدھ 10 فروری کی اشاعت میں شامل کردہ ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس نومبر میں ایرانی دارالحکومت میں ملکی جوہری پروگرام کی ایک انتہائی اہم شخصیت اور معروف سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا واقعہ اسرائیلی فارن انٹیلیجنس ایجنسی موساد کی کارروائی تھا۔
World Exclusive: Truth behind killing of Iran scientist revealedhttps://t.co/ikNDg76nQY pic.twitter.com/bnimB6Rnb3
— The Jewish Chronicle (@JewishChron) February 10, 2021
ساتھ ہی اس جریدے نے یہ بھی لکھا کہ فخری زادہ کو ایک ایسی مخصوص گن سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، جس کو مختلف حصوں کی صورت میں موساد نے ہی ایران میں اسمگل کروایا تھا۔
فخری زادہ کی آٹھ ماہ تک خفیہ نگرانی
اس برطانوی جریدے نے نام لیے بغیر انٹیلیجنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ منصوبے پر کامیابی سے عمل درآمد ایک ایسی ٹیم کے ذمے تھا، جس میں 20 سے زیادہ ایجنٹ شامل تھے جن میں اسرائیلی اہلکار بھی تھے اور ایرانی شہری بھی۔
مزید یہ کہ فخری زادہ کو نشانہ بنانے سے پہلے ان کی آٹھ ماہ تک باقاعدہ خفیہ نگرانی بھی کی گئی تھی۔
اس بارے میں نیوز ایجنسی روئٹرز نے لکھا ہے کہ اس کے نامہ نگار فوری طور پر خود لندن سے شائع ہونے والے جریدے ‘جیوئش کرونیکل‘ کی اس رپورٹ کے مندرجات کی تصدیق نہیں کر سکے۔
جہاں تک فخری زادہ کے قتل کے واقعے کا تعلق ہے، تو یہ ایک حقیقت ہے کہ اس ایرانی جوہری سائنسدان کو تہران میں ان کی گاڑی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
ایرانی الزام اور اسرائیلی موقف
محسن فخری زادہ کے قتل کے کچھ ہی دیر بعد ایران نے کھل کر اشارہ حریف ملک اسرائیل کی طرف ہی کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ اس قتل میں ‘اسرائیلی کردار کے سنجیدہ اشارے‘ موجود ہیں۔
59 سالہ فخری زادہ کے قتل کے بعد اسرائیل کی طرف سے گزشتہ نومبر میں بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا اور ‘جیوئش کرونیکل‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد بھی اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اس بارے میں اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا، ”ہم ایسے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے اور اس سلسلے میں ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C