ایران پر معاشی دباؤ مؤثر ہے، فی الحال فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: مارکو روبیو
👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران پر معاشی دباؤ مؤثر ہے، فی الحال فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: مارکو روبیو
پیرس (ڈیلی اردو) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد معاشی پابندیاں اور دباؤ مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جس کے باعث واشنگٹن فی الحال مزید فوجی کارروائی کا ضرورت مند نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دے رہا ہے، تاہم ایران کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی صورت میں سخت ردعمل کا اختیار برقرار ہے۔
پیرس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے اثرات وقت گزرنے کے ساتھ مزید نمایاں ہوں گے اور ایران کی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق تہران پابندیوں سے بچنے کے راستے تلاش کر رہا ہے، لیکن امریکی اقدامات کا مقصد ایران کی مالی وسائل تک رسائی اور خطے میں اس کی سرگرمیوں کی معاونت کرنے کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔
روبیو نے دعویٰ کیا کہ ایران کے تیل کی برآمدات اور مالیاتی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور تجارتی جہازوں کا تحفظ امریکہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ واشنگٹن دیگر ممالک کو بھی اس مقصد کے لیے تعاون کی دعوت دے رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اگر معاشی دباؤ کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں۔ ان کے بقول تہران ممکنہ طور پر کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم فی الحال وہ ایسی شرائط پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا جن پر واشنگٹن اتفاق کرسکے۔
روبیو نے قطر سمیت ان ممالک کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا جو امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں اور ثالثی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے کے رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں اور حتمی فیصلے صدر ہی کریں گے۔
دوسری جانب انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے فوجی کشیدگی میں اضافہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ تاہم روبیو نے ممکنہ امریکی کارروائی کی نوعیت یا وقت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روبیو نے جی سیون اجلاس میں بھی واضح کیا کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ جاری رکھے گا اور واشنگٹن کے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے یا ایران کے مطالبات تسلیم کرنے کے علاوہ بھی دوسرے راستے موجود ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ پابندیاں تہران کی خطے میں سرگرمیوں اور اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کی صلاحیت محدود کر رہی ہیں۔
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے خلیجی ممالک، خصوصاً قطر اور سعودی عرب کی اپیلوں کے پیش نظر ایران پر نئے حملے فی الحال روکنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات جاری ہیں، جبکہ فوری سفارتی معاہدے کے امکانات غیر یقینی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض سمیت تین علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
10/November/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار
10/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا، بارودی مواد نصب کرنے والا مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران پر معاشی دباؤ مؤثر ہے، فی الحال فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: مارکو روبیو
10/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کینیڈا کا ایران کے خلاف نیا اقدام، تیل، بینکاری اور جوہری شعبوں سے وابستہ 11 اداروں پر پابندیاں بحال
10/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7626 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C