10/November/2026

ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا، بارودی مواد نصب کرنے والا مبینہ دہشتگرد ہلاک

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا، بارودی مواد نصب کرنے والا مبینہ دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا، بارودی مواد نصب کرنے والا مبینہ دہشتگرد ہلاک

ٹانک (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کے دوران دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جب ایک شخص مبینہ طور پر سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا کہ اسی دوران مواد اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالصمد نے بتایا کہ دھماکے سے سڑک کے ایک حصے اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا دھماکا خیز مواد کسی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا جا رہا تھا یا اس کارروائی میں مزید افراد بھی ملوث تھے۔

ابتدائی اطلاعات میں ایک شخص کی ہلاکت سامنے آئی ہے، تاہم بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں دو افراد کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی تاحال سرکاری یا آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

ضلع ٹانک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ماضی میں بھی پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ رواں سال جولائی میں ٹانک۔جندولہ روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے بھی ایسا ہی دھماکا کیا گیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C