بامیان: دو دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، 45 زخمی
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بامیان: دو دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، 45 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے بامیان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب عالمی برادری نے جنگ زدہ ملک میں حالات کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
افغانستان کے صوبے بامیان میں منگل کے روز سڑک کے کنارے رکھے دو بم دھماکوں سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکے بامیان شہر کے مرکزی بازار میں ہوئے۔ صوبے بامیان کے پولیس سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 عام شہری اور دو ٹریفک پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ ان دھماکوں میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انور رحمتی، والی #بامیان میگوید که در میان ۱۴ کشته یک پلیس ترافیک و در میان ۴۵ زخمی نیز یک سرباز پلیس دیده میشوند، بقیه همه غیر نظامیان هستند. به گفته او دو انفجار همزمان در بازار این شهر رخداده است.
— AhmadShafaee (@ahmadshafaee13) November 24, 2020
افغانستان کا صوبہ بامیان ملک کی دور دراز پہاڑیوں کے مرکز میں پڑتا ہے اس لیے جنگ زدہ افغانستان میں بامیان دیگر علاقوں کے بہ نسبت کافی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت کے ساتھ بر سرپیکار طالبان نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ 2001 میں امریکا نے افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت کو معزول کر دیا تھا اور تبھی سے طالبان باغی کابل حکومت کے ساتھ بر سر پیکار ہیں۔
افغانستان میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) بھی کافی سرگرم ہے اور طالبان کی اتحادی ہے تاہم اس نے بھی ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ماضی میں داعش اس صوبے اور شہر میں کئی بار شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی ہزارہ برادری کو نشانہ بنا چکی ہے۔
افغانستان میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے متعدد ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے۔ امریکا نے اس برس کے اوائل میں ایک میٹرنیٹی ہسپتال پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی اسی گروپ پر عائد کی تھی جس میں 24 نو زائیدہ بچے اور ان کی مائیں ہلاک ہوگئی تھیں۔
امن مذاکرات اور ڈونرز کانفرنس
طالبان کی قیادت اور کابل کی حکومت تنازعے کے خاتمے کے لیے قطر میں ہونے والی امن بات چیت میں شرکت کرتے رہے ہیں تاہم ان
تمام کوششوں کے باوجود حالیہ مہینوں میں تشدد میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
منگل کے روز یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب افغانستان میں بحالی امن کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں عطیہ دہندگان ملکوں کی کانفرنس چل رہی تھی۔ اس کانفرنس میں دنیا کے کئی ممالک نے افغانستان کو اربوں ڈالر کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
صرف جرمنی نے آئندہ برس سے 2024 تک افغانستان کو تقریبا ً51 ارب سے بھی زیادہ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن اس نے اس ترقیاتی فنڈز کے لیے بعض شرطیں رکھی ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے کہ افغانستان کو امن مذاکرات کے تئیں اپنے وعدوں اور عزم کو پورا کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس برس کے پہلے نو ماہ میں افغانستان میں جاری تشدد میں تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک یا پھر زخمی ہوئے۔ ان میں سے بیشتر ہلاکتیں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہیں جو قطری امن مذاکرات کے باوجود جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C