بلوچستان: خاران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ علیحدگی پسند ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ علیحدگی پسند ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خاران میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خاران کے علاقے گواش سوربڈو میں علیحدگی پسندوں کے کیمپ کا سراغ لگانے کے بعد خاران کے علاقے زیریں جنگل میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کی، 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔
عسکریت پسندوں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جبکہ عسکریت پسندوں کا تعلق علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسند نوشکی اور پنجگور ایف سی کیمپوں پر ہونے والے حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔
ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت سلال احمد، شکر اللہ، وسیم سجاد اور فرید کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ اشفاق اور اس کے 2 ساتھی، سلال احمد اور فرید 2 فروری کو نوشکی کے ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں سے 10 دستی بم، 20 مارٹر گولے، 3 سب مشین، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10 دھماکہ خیز مواد (ڈیٹونیٹرز)، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک مارٹر گَن اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے۔
عسکریت پسند فورسز اور اعلی سول شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے کیمپ قائم کررکھا تھا جہاں سے وہ نوشکی، پنجگور اور خاران کے گردونواح کے علاقوں میں اعلیٰ عسکری، سول اور معروف شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں کی منصوبہ بندی کرتے اور کاروائیاں کرتے تھے۔
خاران میں پولیس اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی یہی گروپ کرتا رہا ہے۔
واضع رہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکان زئی کو بھی 3 روز قبل اسی علاقے میں فاٰئرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام، فائرنگ کا تبادلہ صبح تک جاری رہا
11/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکی مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کا دعویٰ، 34 سالہ شخص گرفتار
11/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ گھر چھوڑ کر فوجی اڈے منتقل
11/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کی 7 شرائط ماننا ہوں گی: محسن رضائی
11/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جمہوریہ کانگو میں بغاوت اور بزدلی کے الزامات، 66 فوجیوں کو سزائے موت
11/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مصر کی عدالت کا 35 اداروں اور 36 افراد کو پانچ سال کے لیے دہشتگردی کی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ
10/November/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26459 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15687 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11988 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9361 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7629 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5620 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C