بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 مزدور زخمی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 مزدور زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعرات کے روز ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شرپسندوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) خاتن چوک کے نزدیک ایک موٹر بائیک میں نصب کر رکھی تھی۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) خضدار طارق خلجی نے بتایا کہ جب مزدوروں کو خضدار سے نال لے جانے والی گاڑی چوک کے نزدیک پہنچی تو دھماکا خیز ڈیوائس پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت شمس الرحمٰن نوراللہ، رحمت اللہ اور قاصد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تھا، دھماکے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
بعدازاں پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C