بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیس آپریشن، 2 فوجی کمانڈو اور 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیس آپریشن، 2 فوجی کمانڈو اور 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران دو فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے علاقے شہرگ کے قریب کمن پاس میں فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب ہیلی کاپٹر سے اتارا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے راستے بند کرنا شروع کیے تو دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو کمانڈو شفیع اللہ اور محمد قیصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے، علاقے میں دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C