بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، چار اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، چار اہلکار ہلاک، ایک زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ جمعے اور پیر کی درمیانی شب کیچ کے علاقے گوکدان کے مقام پر کیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1606558665254834176?t=Buu61vpe3o0lLaCQhQ-H-Q&s=19
سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ایف سی ہیڈ کوارٹر سے ڈی بلوچ کے علاقے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بلوچ حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار اظہر، سپاہی ذوالفقار، سپاہی ابراہیم اور سپاہی ساجد شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کی بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، لیکن آخر ی اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔
بلوچ لیبریشن آرمی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C