بلوچستان میں مسلح افراد کے حملوں میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں مسلح افراد کے حملوں میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور پشین میں مسلح افراد کے 2 حملوں میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق چاغی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے دالبندین کے قریب غزان کے علاقے میں ایک پِک اپ پر حملہ کیا اور پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود لیویز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اہلکار نے جوابی کارروائی کی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے لیویز کی اضافی نفری کو فوری طور پر وہاں بھیج دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔
دالبندین کے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں کی مدد سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ زخمی لیویز اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز کوئیک رسپانس فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایک علیحدہ واقعے میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پشین کیڈٹ کالج کے 2 ملازمین پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔
بوائز ڈگری کالج کی عمارت کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کالج کے زخمی ملازمین کو پشین کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، بعد ازاں زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ادھر پشین میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C