03/May/2021

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ڈی آئی جی بنوں ساجد علی اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد موقع پر پہنچ گئے اور بنوں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واقعہ تھانہ صدر کی حدود تھری سٹار سروس ڈی آئی خان روڈ پر پیش آیا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹبل مدثر خان ہلاک ہوگیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ دارداری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C