بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاہور نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانا تھا، اُن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فون، حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت ثمر قند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصمت اللہ اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد 2 ماہ قبل افغستان سے آئے تھے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر کور نے انھیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ بھی اس ملاقات میں موجود تھا جبکہ دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کے آفیسر نے فراہم کیے تھے۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C