21/October/2021

ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لئے

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لئے

ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لئے

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔

ترک اخبار ’صباح’ کے مطابق ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

حکومت کے حامی روزنامے نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔

اخبار نے مزید بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی تقریباً ایک سال تک، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C