تیمرگرہ: دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
تیمرگرہ: دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے عید کا دوسرا دن بھی مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور جوان کے ساتھ گزارا۔ جنرل باجوہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کو سراہا۔
اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دی۔ دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قربانیوں اور سخت مشکلات کے بعد اس علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج کے سپہ سالار نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جس کے دوران عید کی نماز وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ ادا کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے عزم و حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت سپاہی فرنٹ لائن پر دفاع وطن کے لیے خدمات سر انجام دینے پر فخر ہے، پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر جیسے انسانی المیے کا خاتمہ ہو اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئِے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی فارمیشن کے سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف کی اور وبا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5099 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C