خلیج میں حزب اللہ پر امریکا اور قطر کی پابندیاں، بحرین میں اکاؤنٹس منجمد
👁️ 115 بار دیکھا گیا
خلیج میں حزب اللہ پر امریکا اور قطر کی پابندیاں، بحرین میں اکاؤنٹس منجمد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ اے ایف پی/رائٹرز) جزیرہ نما عرب میں اسلام پسند ایک سیاسی جماعت کے ایک مالیاتی نیٹ ورک اور حزب اللہ کے شدت پسند گروپ کی حمایت کرنے کے الزام پر امریکہ اور قطر دونوں نے سات افراد پر تعزیرات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ قطر کے شہریوں علی رضا حسن البنائی، علی رضا القصابی اور عبدالمعاد البنیری ان سات افراد میں شامل ہیں، جن کی شناخت عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں کی گئی ہے، ان پر حزب اللہ کو مالی اور مادی حمایت کرنے کا الزام ہے۔
محکمہ خزانہ کی اہل کار اینڈریا گاکی نے حزب اللہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے عالمی مالیاتی نظام کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنا عالمی نیٹ ورک بنایا ، جس کا مقصد اپنے خزانے کو بھرنا اور اپنی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مدد کرنا ہے
ایک بیان میں کاگی نے کہا کہ ”حزب اللہ کا یہ مالیاتی نیٹ ورک سرحد کے دونوں جانب سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے، تعیرات کا مقصد بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون کے ساتھ دہشت گردی کا انسداد کرنا ہے، جس میں قطر کی حکومت سے مل کر کام کرنا شامل ہے، تاکہ امریکہ اور بین الاقوامی مالیاتی نظاموں کو دہشت گردی کی لعنت سے بچایا جا سکے”۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کا یہ اقدام ”اہم مشترکہ کوششوں میں شامل ہے” جو امریکہ نے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مل کر آگے بڑھائی ہیں۔ انھوں نے دیگر ملکوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی حزب اللہ کو ہدف بنائیں۔
The United States and the Government of Qatar have taken coordinated action against a major Hizballah financial network based in the Gulf. We will continue to cooperate with international partners to protect the U.S. and international financial systems from terrorist abuse.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) September 29, 2021
محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعزیرات کے تحت ان دہشت گرد افراد کے امریکہ میں موجود ہر قسم کے اثاثے کو منجمد کیا گیا ہے، جب کہ کوئی امریکی ان افراد کے ساتھ کاروبار اور لین دین نہیں کر سکتا۔
حزب اللہ کی جانب سے کوئی فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔ امریکہ اور کئی دیگر مغربی ممالک حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C