سعودی عرب: جدہ میں آئل ٹینکر پر حملہ
👁️ 87 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: جدہ میں آئل ٹینکر پر حملہ
ریاض (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) سعودی شپنگ کمپنی کے مطابق جدہ کے قریب پیر کی صبح ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا جو کسی ’بیرونی ذرائع‘ سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس حملے کے تانے بانے یمن میں سالوں سے جاری جنگ سے جوڑے جا رہے ہیں۔
سعودی عرب کے بندر گاہی شہر جدہ میں اس تازہ ترین حملے کا ہدف BW Rhine کمپنی کا آئل ٹینکر بنا، جس پر سنگاپور کا جھنڈا لگا تھا۔ یہ کمپنی سعودی بادشاہت کی ‘آئل کمپنی‘ کے کانٹرٹکٹ پر ہے۔ دھماکے کے بعد آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور جہاز کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایک ماہ کے اندر سعودی انرجی انفرا اسٹرٹکچر پر ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ان حملوں کے سبب سعودی عرب کی اس بندرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے جو سعودی عرب کے لیے تجارتی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان حالیہ واقعات کے بعد بحر احمر میں بحری جہازوں کی سکیورٹی سے متعلق خدشات غیر معمولی حد تک بڑھ گئے ہیں جبکہ یہ عالمی ترسیل اور توانائی کی فراہمی کے لیے ایک اہم ٹرانڑٹ علاقہ ہے۔ گزشتہ برس امریکا اور ایران کے باہمی تعلقات میں غیر معمولی کشیدگی پیدا ہوئی تاہم یہ زون کافی حد تک اس کشیدگی سے متاثر ہونے سے بچا ہوا تھا۔
ایک ڈیٹا تجزیاتی فرم کے مطابق آئل ٹینکرBW Rhine گزشتہ ہفتے یانبو کی آرامکو ریفائنری سے 60 ہزار میٹرک ٹن تیل لے کر جدہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا تاکہ اس سعودی بادشاہت میں اس کی کھپت ہو سکے۔ BW گروپ میں شامل ایک ٹینکر کمپنی ‘ ہائفنا‘ جو مذکورہ شپ کی مالک ہے اور اسے آپریٹ کرتی ہے، نے کہا ہے کہ اس آئل شپ پر بیرونی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ تاہم اس پر سوار تمام 22 ملاح کو بغیر کسی نقصان کے بچا لیا گیا انہیں کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔ بعد ازاں آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امکاناً اس جہاز کے ارد گرد کا کچھ پانی آلودہ ہو گیا ہے تاہم کمپنی اس واقعے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے دھماکے کے گھنٹوں بعد تک اس کا اعتراف نہیں کیا گیا۔ دریں اثناء برطانوی ‘میرین ٹریڈ آپریشنز‘ جو برطانیہ کی شاہی بحریہ کے زیر انتظام کام کرتی ہے، نے اس علاقے میں بحیر جہازوں کو احتیاط برتنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ اس واقعے کے بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کمپنی نے بعد ازاں کہا کہ جدہ کی بندرگاہ کو ‘ غیر معینہ مدت‘ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
”ڈرائیارڈ گلوبل‘‘ بحری انٹلیجنس کی ایک کمپنی ہے، نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ تبصرے کے لیے درخواست کے باوجود امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ امریکی فلیٹ مشرق وسطیٰ کے پانیوں پر مسلسل گشت اور اس کی نگرانی پر مامور ہے۔
اب تک کسی جانب سے اس واقعے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم یہ دھماکہ گزشتہ ماہ ایک کان کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچنے کے بعد پیش آیا ہے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں یمن کے مشرق میں واقع نشتون کی چھوٹی بندرگاہ میں بھی ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی عرب کے زیر قیادت یمن میں جاری طویل جنگ میں اس سے پہلے بھی سمندری بارودی سرنگوں کا استعمال کر چُکے ہیں۔ ”ڈرائیارڈ گلوبل‘‘ نے کہا ہے کہ اگر پیر کے دھماکے کے پیچھے حوثی باغی ہیں تو یہ ان کی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور ارادوں دونوں ہی میں ایک بنیادی تبدیلی کا مظاہرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C