سعودی عرب: حوثیوں کا جدہ میں ارامکو تیل تنصیب پر میزائل حملہ
👁️ 76 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: حوثیوں کا جدہ میں ارامکو تیل تنصیب پر میزائل حملہ
ریاض (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی/روئٹرز) سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کے ذریعہ جنوبی شہر جازان کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
یمن کے حوثی باغیوں نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی عرب کی ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری میڈیا کی طرف سے شائع ایک بیان میں تاہم کہا گیا ہے کہ سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحی ساری نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ باغیوں نے ارامکو تیل تنصیب کو نئی قسم کی قدس۔2 کروز میزائل کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک سیٹلائٹ تصویر بھی منسلک کی ہے جو شمالی جدہ میں ارامکو کی تیل تنصیبات سے مشابہ ہے۔ یہاں ٹینکوں میں تیل کا ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اس سے قبل گزشتہ نومبر میں بھی اسی تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔ سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے بعد میں تسلیم کیا تھا کہ اس پلانٹ کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی۔
یہ پلانٹ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنوب مشرق کے قریب واقع ہے۔ مکّہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کے لیے آنے والے بڑی تعداد میں زائرین اس ہوائی اڈے کا استعمال کرتے ہیں۔
ہوائی جہازوں کی آمد و رفت پر نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ رڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق جدہ ہوائی اڈے کے لیے آنے والی تمام پروازوں کو جمعرات کے روز دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے نے ارامکو تیل تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی ہلاکت سے واقف نہیں ہے تاہم امریکی شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ”کسی حملے کی صورت میں فوری احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیں۔”
حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی شہروں پر سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں بالعموم سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے بیشتر حملوں کو نا کام بنا دیا۔
اس تصادم کو سعودی عرب اور ایران کے مابین خطے میں بالواسطہ جنگ کے طور پر دیکھا جا تا ہے۔ تاہم حوثی ایران کے اشارے پر کام کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی لڑائی بدعنوان نظام کے خلاف ہے۔
یمن میں تصادم کا آغاز تقریباً چھ برس قبل ہوا تھا جب حوثیوں نے دارالحکومت پر دھاوا بول دیا تھا اور ملک کے بیشتر شمالی حصے پر اپنا کنٹرول کر لیا۔ سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے حوثیوں سے دارالحکومت کو آزاد کرانے کے لیے بمباری کی مہم شروع کی اور بالآخر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس تصادم کے دوران اب تک بارہ ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ یمن کو دنیا کے بد ترین انسانی بحران اور بھوک مری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف شہریوں کے قتل اور غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کو بین الاقوامی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C