سعودی عرب کے فوجی 2 ماہ کی تربیت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، آئی ایس پی آر
👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے فوجی 2 ماہ کی تربیت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کا ایک دستہ ملتان گیریژن میں مشترکہ مشینی تربیت کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ “یہ تربیت دو ماہ تک جاری رہے گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی افواج کی آمد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ملتان گیریژن میں پاک سعودی مشترکہ میکانائزڈ ٹریننگ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبال مروت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ تربیت کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے علم کو مضبوط بنانا اور بانٹنا ہے۔
فوجی مشقیں دوطرفہ تعلقات کا حصہ ہیں کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 13 دسمبر 2021 کو سعودی عرب کے کنگ خالد ملٹری سٹی حفر الباطن میں مشترکہ فوجی مشق ‘الکسہ III’ کا انعقاد کیا گیا۔
کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
رائل لینڈ سعودی فورسز اور پاکستانی فوج کے دستوں نے دیسی ساختہ بم کا مقابلہ کرنے سے متعلق مختلف مشقیں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C