10/September/2022

سوات: تحریک طالبان پاکستان نے مقامی شہری کو 1 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کرلیا

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوات: تحریک طالبان پاکستان نے مقامی شہری کو 1 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کرلیا

سوات: تحریک طالبان پاکستان نے مقامی شہری کو 1 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کرلیا

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقے چپریال بالا سور سے مسلح شدت پسندوں نے شہری کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کرلیا۔

مغوی کے بھائی محمد حیات ولد عبد المتین ساکن چپریال بالا نے سی ٹی ڈی کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کا بھائی محمد فروش معمول کے مطابق بھیڑ بکریاں چرانے کیلئے پہاڑی پر گیا تھا شام تک واپس نہیں آیا، اس کے بارے معلومات حاصل کی جارہی تھیں کہ اس دوران اُس کے بیٹے محمد اسحاق کے موبائل پر افغانستان کے نمبر سے فون کال موصول ہوئی۔

مخاطب شخص نے خود کو تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کا کمانڈر بتاتے ہوئے کہا کہ محمد فروش ہمارے قبضے میں ہے۔ ”کشیدہ حالات میں محمد فروش اور اس کے خاندان نے ہمارے خلاف سکیورٹی فورسز اور حکومت کی مدد کی جس کی وجہ سے ہمیں کافی مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اب اس نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہمیں ایک کروڑ روپے تاوان ادا کرو بصورت دیگر محمد فروش کو قتل کردیا جائے گا”۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1568657052758847488?t=iyd_Dc935SzG7xv9gb42qw&s=19

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے 15منٹ بعد مغوی محمد فروش کے بھائی کو دوبارہ ٹیلی فون کال موصول ہوئی اور اغواء کاروں نے کہا کہ ایف آئی آر کی کاپی ہمیں بھی موصول ہوچکی ہے اگر مقررہ وقت میں رقم کی ادائیگی نہ کی تو دن کے حساب سے 10 لاکھ روپے بڑھائے جائیں گے اور آپ کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بالاسور کی اس پہاڑی پر مسلح طالبان نے پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور فوج کے دو افسروں کو بھی اغوا کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بالا سور کی پہاڑی پر پولیس نے چوکی قائم کرکے گشت شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C