سوات قومی جرگے نے فوجی آپریشن مسترد کردیا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
سوات قومی جرگے نے فوجی آپریشن مسترد کردیا
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات قومی جرگہ کی ورکنگ کمیٹی کا توسیعی اجلاس شیر بہادر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سوات قومی جرگہ کے اکابرین مختار خان یوسف زئی، شیر شاہ خان، عبدالجبار خان، حاجی زاہد خان، خواجہ خان اور دیگر درجنوں مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔
سوات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف عوام کی مزاحمتی جدوجہد کے اثرات پر تفصیلی غور و خوص ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ سوات قومی جرگہ کو جماعتی مفادات سے بالاتر رکھتے ہوئے اس کو اصلی سوات کے ایک حقیقی قومی پلیٹ فارم کے طور پر مربوط اور فعال رکھا جائیگا۔
اسے ضروری توسیع دی جائیگی، جبکہ ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص سوات کے عوام کے جان و مال اور آبرو سمیت ان کے جملہ مفادات کے تحفظ کیلئے جاری، جمہوری مزاحمتی جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔
علاقے میں حقیقی اورپائیدار امن کے قیام کیلئے حسب ضرورت سول ایڈمنسٹریشن کیساتھ باہمی کوششیں بھی جاری رکھ کر علاقے کو دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور خوف کے ناسور سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن قانونی کوششیں کی جائیں گی۔
جرگہ شرکاء نے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں فوجی آپریشن کی ضرورت کو متفقہ طور پر یکسر مسترد کیا اور واضح کیا کہ محکمہ پولیس کو بااختیار و ضروری لازمی وسائل فراہم کرکے مطلوبہ مقاصد باآسانی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C