سیالکوٹ: دو ماہ قبل ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونیوالے شخص کی لاش سندھ سے برآمد
👁️ 65 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ: دو ماہ قبل ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونیوالے شخص کی لاش سندھ سے برآمد
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے علاقے بلال کالونی میں 10 اگست سے گمشدہ رہائشی محمد اقبال کی لاش 26 اکتوبر کو سندھ کے ضلع کشمور سے ملی اور پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بزرگ شہری محمد اقبال کے بیٹے یاسر اقبال نے 10 اکتوبر کو پولیس کو اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع دی اور اگلے روز یاسر اقبال کو اپنے والد کے موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اغوا کاروں کی حراست میں ہیں۔
12 اگست کو حاجی پورہ پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، اسی دوران اغوا کاروں نے بزرگ محمد اقبال کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان نے اہل خانہ کو ویڈیو کال بھی کی جس میں بزرگ شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا جاتا تھا۔
سیالکوٹ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں لیکن پولیس اغواکاروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی، ویڈیو کال کے دوران بزرگ شہری محمد اقبال اہل خانہ سے تاوان ادا کرنے کی درخواست کرتے رہے، ان کے بیٹے یاسر اقبال نے کہا کہ وہ ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی ناممکن ہے۔
یاسر نے بتایا کہ پولیس نے تاوان کے پیسے کم کرنے کے لیے اغواکاروں کو قائل کرنے کا کہا، انہوں نے بتایا کہ پولیس ان کے والد کی بازیابی کے لیے 12 لاکھ روپے کا انتظام کرنے کے لیے تیار تھی۔
پولیس کے ترجمان خرم شہزاد نے بتایا کہ کال کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاتون نے فون کال کے ذریعے محمد اقبال کو اپنے جال میں پھنسایا اور سندھ کے علاقے کچے میں ملنے کے لیے بلایا، محمد اقبال سیالکوٹ سے کشمور بذریعہ بس اپنی مدد آپ کے تحت گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیالکوٹ پولیس سمیت جیکب آباد، رحیم یار خان اور کشمور کے اضلاع کی پولیس نے مختلف علاقوں میں 10 روز تک چھاپے مارے، بعد ازاں سیلاب کی وجہ سے پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں چھاپہ مارنے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاوان کی ادائیگی کے لیے پولیس ملزمان سے وقت لیتی رہی، لیکن 26 اکتوبر کو کشمور کے علاقے سے مغوی شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔
پولیس نے بزرگ شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ وہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یاسر کے مطابق گینگ نے تاوان کے لیے مزید لوگوں کو بھی یرغمال بنا رکھا تھا اور اس سلسلے میں پولیس افسر محمد فیصل نے پنجاب حکومت سے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے آپریشن کا انتظام کیا جائے۔
پولیس نے بتایا کہ اغواکاروں کی شناخت ہوچکی ہے اور جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1905 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C