سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر زخمی ہونے والا ہتھیار بردار شخص ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر زخمی ہونے والا ہتھیار بردار شخص ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں واقع سی آئی اے کے صدر دفتر کے باہر ایک مسلح شخص ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کی گولی سے ہلاک ہو گیا ہے۔ اسے پیر کو اس وقت گولی ماری گئی تھی، جب وہ سی آئی کے دفتر کے باہر ایک ہتھیار لے کر اپنی گاڑی سے نکلا تھا۔
Updated Statement: “The subject involved in the shooting incident outside CIA Headquarters at approximately 6 p.m. on Monday, May 3, 2021, died from his injuries after being transported to the hospital. The FBI reviews every shooting incident involving an FBI special agent."
— FBI Washington Field (@FBIWFO) May 4, 2021
ایف بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی حملہ آور کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے۔
"The review will carefully examine the circumstances of the shooting and collect all relevant evidence from the scene. As the review remains ongoing, we cannot provide any additional details at this time.”
— FBI Washington Field (@FBIWFO) May 4, 2021
منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی فائرنگ کے ہر اس واقعہ کی چھان بین کرتی ہے جس میں اس کا کوئی سپیشل ایجنٹ ملوث ہو۔ اس چھان بین کے دوران اُن حالات کا بڑی احتیاط سے جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے فائرنگ تک بات پہنچی، اور جائے وقوعہ سے تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کئے جائیں گے۔ تاہم، ایف بی آئی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
فرانس کے خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق، ایف بی آئی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں واقع سی آئی اے کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو پیر کے روز گولی مار دی تھی۔
نامعلوم حملہ آور کو سی آئی اے کے دفتر کو جانے والے پہلے گیٹ پر روکا گیا تھا۔ ایف بی آئی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سی آئی اے کے دفتر کے داخلی گیٹ پر یہ تعطل کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
سیکیورٹی پر مامور عملے نے مبینہ طور پر کئی گھنٹے تک مذاکرات کے ذریعے یہ کوشش کی کہ حملہ آور ہتھیار ڈال دے۔
قبل ازیں، سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارہ، احاطے سے باہر پیش آنے والی صورتحال سے باخبر ہے۔ سی آئی اے کے دفتر کی مرکزی عمارت داخلی گیٹ سے سینکڑوں میٹر دور ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا کمپاؤنڈ بالکل محفوظ ہے، اور ادارے کے صرف سیکیورٹی پر مامور عملے کا اس واقعہ سے براہ راست سر و کار تھا۔
حالیہ برسوں میں ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں قائم سی آئی اے کے دفتر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
1993 میں ایک پاکستانی شہری ایمل کانسی نے کار میں بیٹھے سی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کر کے 2 اشخاص کو ہلاک اور 3 کو اس وقت زخمی کر دیا تھا، جب وہ ایجنسی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے ایک سپاٹ لائٹ پر رکے ہوئے تھے۔
اے ایف پی کے مطابق، کانسی فرار ہو کر واپس پاکستان چلا گیا تھا، جہاں سے 4 سال بعد اسے تلاش کر کے گرفتار اور پھر امریکہ لایا گیا تھا ۔ اس پر قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ کانسی کی سزائے موت پر عمل در آمد 2002 میں کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C