شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک فوجی سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک فوجی سمیت 3 افراد ہلاک
میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں میں خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1604746130717171712?t=t0j-NB0sErmOoq_q3rtCUA&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دھماکہ ہوا ہے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بمقام ٹل پل پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، خودکش حملے میں 2 شہری ہلاک جبکہ کئی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہے، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر روڈ اور پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ہے۔#NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 19, 2022
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد نشانہ بنے ہیں جن میں دو عام شہری ہیں جب کہ ایک فوجی نائیک عابد ہلاک ہوا ہے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی مانسہرہ کا رہائشی تھا۔
رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ آٹھواں خودکش حملہ ہے۔
مبینہ خودکش بمبار کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
https://twitter.com/abdsayedd/status/1604802067180445696?t=YMShrXl87xGZLDaJC5Ud3A&s=19
اس سے قبل 16 دسمبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا تھا کہ فورسز کا قافلہ تحصیل دتہ خیل سے میران شاہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے حملہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں 3 عام شہری اور 9 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C