06/April/2021

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر زاہد الدین ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد و انڈر زاہد الدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا، جو کہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C