عالمی بینک کا عسکریت پسندی سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کا اعلان
👁️ 56 بار دیکھا گیا
عالمی بینک کا عسکریت پسندی سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) عالمی بینک خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں عسکریت پسندی سے پیدا ہونے والے بحران سے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی، بچوں کی صحت کی بہتری اور شہری مراکز ترسیل میں معاونت کیلئے فنڈز فراہم کرے گا، منصوبے کے لیے عالمی بینک ملٹی ڈونر ٹرسٹ کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے تحت شہریوں کی سہولت کے مراکز قائم کیے جائیں گے جو پوری قبائلی آبادی اور اس سے منسلک 4 اضلاع کو خدمات فراہم کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جولائی 2019 میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری کے بعد سے منصوبے کی تیسری فنانسنگ ہوگی۔ان سہولیات کے مراکز کے ذریعے منتخب خدمات فراہم کی جائیں گی جس میں وائٹل رجسٹریشن سروس (وی آر ایس)، سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) اور نادرا ای سہولت شامل ہے جو اس سے مستفید ہونے والوں کی مزید سرکاری خدمات تک رسائی کو بڑھائے گا۔
اس کے علاوہ آئندہ ماہ عالمی بینک کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی جائے گی جو آگاہی سیشن میں حاضری سے منسلک نقدی کی منتقلی کے ذریعے بچوں کی صحت کو فروغ دے گی۔
منصوبے کی دستاویز کے مطابق اضافی سروسز مثلاً وی آر ایس، سی آر ایم ایس، نادرا ای سہولت پلیٹ فارم اور دیگر سہولیات کے ساتھ 4 اضلاع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک میں 16 نئے سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے۔
وی آر ایس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور سی آر سیز کی تجدید اور اجرا سے متعلق تمام خدمات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ بلدیاتی حکومت یا کمشنر کے دفاتر کے تعاون سے سی آر ایم ایس متعارف کروانے سے شہری بالخصوص خواتین پیدائش، شادی اور موت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گی۔
اس منصوبے پر خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے تمام ساتوں اضلاع میں عملدرآمد کیا جارہا ہے، ان اضلاع اور ان سے منسلک علاقوں میں شہریوں کی بنیادی سرکاری سروسز تک رسائی میں سکیورٹی اور رسائی کے مسائل برقرار رہنے تک رکاوٹ ہے۔ تاہم صوبہ خیبرپختونخوا میں ان اضلاع کے انضمام کا پیچیدہ عمل، کمزور اداروں اور مسلسل سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس ایجنڈے کی تکمیل ایک طویل عمل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C