عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹوں سے حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکا کے سفارت خانہ پر اتوار کو کاتیوشا راکٹوں سے ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب تین راکٹ داغے گئے تھے۔ اب عراقی سکیورٹی فورسز میزائل لانچروں کی تلاش میں ہیں جہاں سے گرین زون کی جانب کاتیوشا راکٹ داغے گئے تھے۔
Video of the final moments pic.twitter.com/NhKgdA2BF4
— Sajad Jiyad سجاد (@SajadJiyad) December 20, 2020
سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے میزائل شکن دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو روک لیا تھا، اس کے بعد وہ پھر گرین زون ہی میں گرے ہیں۔
The U.S. Embassy confirms rockets targeting the International Zone resulted in the engagement of Embassy defensive systems. There was some minor damage on the Embassy compound but no injuries or casualties. 1/
— U.S. Embassy Baghdad (@USEmbBaghdad) December 20, 2020
عراقی سکیورٹی فورسز نے امریکی سفارت خانہ پر اس راکٹ حملے کے بعد گرین زون کا محاصرہ کر لیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے بغداد کے بیچوں بیچ بہنے والے دریائے دجلہ کے اس پار سے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی جانب راکٹ فائر کیے جارہے ہیں۔ گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر، پارلیمان اور امریکی سفارت خانے سمیت غیرملکی مشن واقع ہیں۔
امریکا ماضی میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر ان راکٹ حملوں کا الزام عاید کرتا رہا ہے۔ تاہم ایران نے ابھی تک امریکی الزامات کے ردعمل میں براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C