عراق میں امریکی فضائی اڈے پر راکٹ حملے
👁️ 93 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی فضائی اڈے پر راکٹ حملے
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیر استعمال عین الاسد ائیربیس پر منگل کے روز دو راکٹ گرے ہیں۔
عراقی فوج نے ایک بیان میں مغربی صوبہ الانبار میں واقع اس ائیربیس پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں حملے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔
امریکا عراق میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ عین الاسد ائیربیس کو پہلے بھی راکٹ حملوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
امریکیوں کے زیراستعمال عراق کے کسی فوجی اڈے پر گذشتہ چند روز میں یہ تیسراحملہ ہے۔اس نئے واقعہ سے ایک روز قبل ہی پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹروں کے زیر استعمال اڈوں پر مسلسل راکٹ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری جان کربی نے سوموار کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’امریکا ان حملوں میں ملوّث عناصر کا سراغ لگانے کے بعد مناسب جواب دے گا۔‘‘انھوں نے عراق میں امریکی فوج کے سدِّجارحیت کے طریقوں کا دفاع کیا ہے۔
جان کربی نے کہا :’’ وقتاً فوقتاً حملوں کا یہ مطلب نہیں کہ سدِّجارحیت کے تمام جنگی حربے کام نہیں دے رہے ہیں لیکن آپ واضح طور پر زیرو صورت حال چاہتے ہیں۔ ‘‘ان کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی قابل قبول شواہد دستیاب نہیں ہوئے جن کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ سوموار کو حملے کا کون ذمے دار ہے۔
گذشتہ روز ہی عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع بلد ائیربیس پر تین راکٹ گرے تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اڈے پر کوئی امریکی اہلکار یا داعش مخالف اتحاد کا فوجی تعینات نہیں ہے بلکہ پرائیویٹ امریکی کنٹریکٹر رہ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
07/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل گرنے کی اطلاعات، بندر خمیر میں بھی دھماکوں کی آوازیں
07/November/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر مشتبہ میزائل حملہ، ایک ملاح ہلاک، جہاز میں آگ لگ گئی
06/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
06/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشتگرد گرفتار
06/November/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا
06/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26451 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15678 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11981 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9343 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7598 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5596 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C