فرانس میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
👁️ 39 بار دیکھا گیا
فرانس میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کے علاقے سینٹ لورینٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے حادثے میں دو بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے جبکہ آگ سے بچنے کے لیے دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگانے کے بعد 30 سال کے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پیرکے روز رات گئے ایک دھماکے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ ان میں سے ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا،جس کی نچلی منزل پر ایک ریسٹورنٹ بھی تھا۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے پیر کی سہ پہر جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں کے کام کرنے کی تعریف کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C