قبائلی ضلع مہمند میں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد اور 6 سہولت کار گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
قبائلی ضلع مہمند میں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد اور 6 سہولت کار گرفتار
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں کارروائی کر کے دہشت گرد اور 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے بھتے میں لیے گئے بینک چیکس بھی برآمد ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا کہ ملزمان سے 6 لاکھ روپے اور 30 لاکھ روپے کے چیکس جبکہ ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان لوگوں کو افغانستان کی سمز سے کال کرتے تھے، ان کے کئی نجی بینکوں میں اکاونٹس تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا ہے کہ گروپ میں30 ملزمان ہیں، 20 کی نشاندہی ہو گئی ہے، گروپ کے 3 دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 3 زیرِ تفتیش ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان کے 2 باشندے بھی گروپ میں شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار ہوچکا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ کا کمانڈر اعتبار شاہ افغانستان میں روپوش ہے، بھتہ خور گینگ کے مجموعی طور پر 8 افراد گرفتار ہیں۔
گرفتار افراد میں مہمند سے تعلق رکھنے والے شوکت خان، عبداللہ، گل مہمند اور نور واحد شامل ہیں جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے اکاونٹ ہولڈر اکبر خان،افغانستان کے رہائشی مبارز بھی شامل ہیں.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C