لکی مروت: امن کمیٹی کی دہشتگرد عناصر کو حکومت سے مذاکرات میں مدد کی پیشکش
👁️ 44 بار دیکھا گیا
لکی مروت: امن کمیٹی کی دہشتگرد عناصر کو حکومت سے مذاکرات میں مدد کی پیشکش
لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں امن و امان کی ابتر صورتِ حال کے بعد امن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاؤں لنڈیوا میں امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
امن کمیٹی کے قیام کے بعد پہلا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں اہل علاقہ، علاقہ مشران، پولیس اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ امن کمیٹی کا مقصد علاقے میں امن کا قیام ہوگا۔
امن جرگہ گزشتہ ہفتے علاقے میں چھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد منعقد کیا گیا۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے کبھی نہیں لڑتے بلکہ ہم لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو بدلنے کے لیے لڑتے ہیں، جیسا کہ تمام نبیوں نے کیا تھا۔
ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ انہیں (دہشتگرد عناصر) آکر لوگوں سے پوچھنا چاہئے اور اگر وہ خود غلط نکلیں تو انہیں ہتھیار ڈال دینا چاہئے۔ اسلام کی تاریخ میں کبھی کسی نے بندوق کی نوک پر لوگوں پر حکومت نہیں کی۔ اگر وہ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں ہم حکومت اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پشتون وطن کو کسی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے اور جب تک اسے بحال نہیں کیا جاتا امن و استحکام کے لیے لڑیں گے۔
ڈاکٹر عبداللہ خان نے کہا کہ ہمیں امن چاہیئے جو بھی حکومتی ایجنسی دے سکتی ہے دیدے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے حکومت سے علاقے میں امن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ عوام کو پرامن ماحول دے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کیلئے ہم بھی ہر قسم قربانی اور تعاون کے لئے تیار ہے، لیکن حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
امن جرگہ میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں، کلمہ کے نام پر مزید دہشتگردی برداشت نہیں کرسکتے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے لکی مروت میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، دو روز قبل ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو قتل گیا، اس سے پہلے پولیس چوکیوں اور موبائل وینز پر حملے کئے گئے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ لکی مروت میں عوام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف آواز بلندی گئی ہو، چند روز قبل وہاں کی عوام کی جانب سے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
لکی مروت میں سیکیورٹی ایجنسیز کے پے در پے آریشنز بھی جاری ہیں، جن میں اب تک متعدد دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C