ناروے میں تیر کمان سے مسلح شخص کے حملے میں پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ناروے میں تیر کمان سے مسلح شخص کے حملے میں پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
اوسلو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) شمالی یورپی ملک ناروے کے شہر کونگزبرگ میں تیر کمان سے مسلح ایک شخص کی طرف سے کیے جانے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ آیا یہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ تو نہیں تھا۔
حملے کا یہ واقعہ بدھ کے روز اوسلو کے مغرب میں کانگس برگ قصبے میں شام تقریباً ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب تیر سے حملہ کر دیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
اب تک کیا پتہ چل سکا ہے؟
زخمی ہونے والے دو افراد میں ایک پولیس افسر شامل ہے جو جائے واقعہ پرڈیوٹی پر تعینات تھے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتا یا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس سربراہ اویوند آس نے کہا،”مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات سے ایسا لگتا ہے کہ یہ واردات اس نے اکیلے ہی انجام دی۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی اور کئی ہلاک ہو گئے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا،”حملے کے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم واقعات جس طرح پیش آئے ہیں اس کے مد نظر اس بات کا پتہ لگانا فطری ہے کہ آیا کوئی دہشت گردانہ حملہ تو نہیں تھا۔ ہم تمام امکانات پر غور کررہے ہیں۔”
یہ حملہ شہر کے وسط میں واقع ایک ‘بہت بڑے علاقے‘ میں ہوا۔ پولیس کو شا م ساڑھے چھ بجے اس کی اطلاع دی گئی اور اس نے 20 منٹ کے اندر مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
حملے کے محرکات اب تک واضح نہیں ہیں۔
پولیس نے جمعرات کی صبح بتایا کہ مشتبہ 37 سالہ شخص ڈنمارک کا شہری ہے اور کانگس برگ میں رہتا ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کی ان خبروں کی تردید کی کہ حملہ آرو ناروے کا شہری ہے۔ اس کے خلاف الزامات درج کرلیے گئے ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا،”ہم نے اس اطلاع کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ حملہ آور کی شہریت کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے لگی تھیں۔ کچھ لوگ ایسے افراد کو بھی اس میں ملوث کرنے کی کوشش کررہے تھے جن کا اس سنگین واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”
حکام نے متاثرین کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی۔
دہشت گردانہ حملہ قرار دینا، قبل از وقت
پولیس نے کہا کہ اس حملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا نہیں۔
پولیس کے ترجمان مارٹن برنسین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ کہ ناروے کی انٹلی جنس سروس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جب ان سے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ”حملہ آور کے محرکات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔”
ناروے کی کارگذار وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے اس حملے کو ”ہولناک” قراردیا جبکہ نامزد وزیر اعظم جوناس اسٹوئرے نے اسے ”بے رحم اور وحشیانہ حرکت“ قرار دیا۔
ناروے کی میڈیا کے مطابق تشدد کے خدشے کے مدنظر کانگس برگ کے متعدد علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ جائے واقعہ پر درجنوں ہیلی کاپٹر اور ایمبولنس بھیجے گئے۔
ناروے کی پولیس ڈائریکٹوریٹ نے حملے کے بعد تمام پولیس افسران کواحتیاط کے طورپر اسلحہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ناروے میں عام طورپر پولیس مسلح نہیں ہوتی۔
حملے کا یہ واقعہ تقریباً دس برس قبل دائیں بازو کے انتہاپسند آندریس بریویک کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پیش آیا ہے۔ جولائی 2011 میں ہونے والے حملے کو ناروے کی تاریخ میں دہشت گردی کا بدترین حملہ کہا جاتا ہے۔
بریویک نے اوسلو میں ایک بم دھماکہ کرنے کے بعد فائرنگ کرکے 77 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C