ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
دبئی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے مقررہ 20 اورورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
Pakistan record their first-ever win in ICC Men's T20 World Cup against India!????????????#WeHaveWeWill pic.twitter.com/gsr5ooBcNe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2021
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹںگ کرتے ہوئے 17 اعشاریہ پانچ اوورز میں ہدف باآسانی حاصل کیا۔
دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور بھارتی بالروں کو وکٹ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ کپتان بابر اعظم نے 40 اور محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔
محمد رضوان نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 78 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چھ چوکے بھی شامل تھے۔
میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔
پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ مقابلوں میں شکست کی روایت بھی توڑ دی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں آٹھ مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔ بھارت نے آٹھ میں سے سات میچز میں پاکستان کو شکست دی اور آج کے میچ میں پاکستان نے واحد کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹںگ کی تو کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بلے باز شاہین شاہ آفریدی کے ابتدائی اوورز میں ان کے شکار بن گئے۔ شرما پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ راہول تیسرے اوور میں تین رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر کپتان وراٹ کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے 25 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 31 تک پہنچا تو حسن علی گیند پر یادیو وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
کوہلی اور ریشبھ پنت نے چوتھی وکٹ پر محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ اور سنگل ڈبل سے اسکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے 53 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 84 تک پہنچا تو پنت 39 رنز بنا کر لیگ اسپنر شاداب خان کا شکار بن گئے۔
چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے ذمہ دارانہ انداز میں رنز کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
کوہلی نے 49 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ روندرا جدیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، حسن علی نے دو، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کی فائنل الیون میں کے ایل راہول، روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریا کمار جادھو، رشب پنٹ، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، بھونیشور کمار، محمد شامی، جسپریت بھمرا اور ورن چکرورتی شامل ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ بھارتی ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں۔
بھارتی کپتان وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ جب کہ بابر اعظم بحیثیت کپتان پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی قیادت کر رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ نئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں کسی بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے جب کہ بیرونِ ملک سے بلائے گئے کنسلٹنٹ آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بلے بازوں اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر بالرز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C