ٹی 20 ورلڈ کپ: آصف علی کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: آصف علی کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی
دبئی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کر لی ہے۔
افغان ٹیم نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اور میں ہی حاصل کر لیا۔
میچ کا 19 واں اور اس لحاظ سے یادگار رہے گا کہ اس میں آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔
آصف علی نے صرف 7 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
The player of the match @AasifAli2018 #WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/tMWjmnDgkF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 29, 2021
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے اسکور پر گری، محمد رضوان 8 رنز بنا کر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں آوٹ ہو گئے، ان کی وکٹ مجیب الرحمان نے حاصل کی۔
دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اسکور میں 63 رنز کا اضافہ کیا۔ جب پاکستان کا اسکور 75 پر پہنچا تو فخر زمان محمد نبی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
ان کے بعد محمد حفیظ 15ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ راشد خان نے لی جو ان کی 100ویں وکٹ تھی۔
پاکستان کی جانب سے آصف علی نے 19 ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کی جیت کو اس وقت یقینی بنایا جب بظاہر میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا تھا۔
Asif Ali's sparkling cameo powered Pakistan to another victory at the #T20WorldCup 2021 ????#PAKvAFG report ???? https://t.co/hVmsE1UCms
— ICC (@ICC) October 29, 2021
اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا، تاہم دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
زازائی بغیر کوئی رنز بنائے جب کہ محمد شہزاد 8 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کا مجموعہ 147 تک پہنچا دیا۔
Afghanistan have won the toss in Dubai and elected to bat first ???? #T20WorldCup | #PAKvAFG | https://t.co/1VM4iAyNq4 pic.twitter.com/8G3tpS6oOU
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 29, 2021
محمد نبی نے 32 گیندوں پر 35 جب کہ گلبدین نائب نے 25 گیندون پر 35 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، اُنہوں نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 1، عماد وسیم نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 2، حارث رؤف نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 1 جب کہ شاداب خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی مسلسل 3 میچوں میں کامیابی کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو اب اپنے گروپ میں نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ جیسی ٹیموں کے ساتھ ہی میچ کھیلنے ہیں۔
پاکستان نے اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C