پاراچنار کے نواحی علاقے میں دھماکا، ایک نوجوان زخمی، دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے
👁️ 29 بار دیکھا گیا
پاراچنار کے نواحی علاقے میں دھماکا، ایک نوجوان زخمی، دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب علاقے شنگک میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1572136736645324801?t=Cv9yKjcPNr9V7C0EqWnFwg&s=19
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سرحدی علاقے شنگک بسو کلی میں آج علی الصبح کھیتوں میں رکھے گئے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں ہادی حسین نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چند روز قبل بھی اسے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن کے دوران دو مزید بم برآمد ہوگئے جنہیں بعد میں ناکارہ بنا دیے گئے۔
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں علاقہ مشران نے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا کی وادی سوات اور قبائلی اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک عسکریت پسندوں کے منظر عام پر آنے اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیاں شروع ہونے کے خلاف امن ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع کرم کے شہر سدہ میں اتوار کو ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں سفید پرچم لیے امن کے حق میں اور دہشت گردوں کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C