02/March/2021

پاکستانی سرحد کے قریب زمران میں ایرانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 3 اغواء

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی سرحد کے قریب زمران میں ایرانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 3 اغواء

پاکستانی سرحد کے قریب زمران میں ایرانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 3 اغواء

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے 5 ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ ایرانی بلوچستان میں دزاب کے مقام پر کیا گیا جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ علاقہ ہے، حملے میں پانچ ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور تین ایرانی اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم جیش العدل نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C