پشاور میں بھتہ خور پھر سرگرم، دستی بم حملے معمول بن گئے
👁️ 21 بار دیکھا گیا
پشاور میں بھتہ خور پھر سرگرم، دستی بم حملے معمول بن گئے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی درالحکومت پشاور میں گھروں پر دستی بموں سے حملے معمول بن گئے ہیں اور آئے روز گھروں پر دستی بموں سے حملے رپورٹ کئے جارہے ہیں جس نے شہریوں کو بھی سخت خوف و تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے گھروں پر حملوں کے
واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ان میں بیشتر واقعات کو مبینہ بھتہ خوری کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے جو سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ گزشتہ روز تہکال کے علاقے حاجی خیل میں نامعلوم افراد نے شہری کے گھر پر ہینڈ گر نیڈ بم سے حملہ کیا ہے جبکہ فائرنگ بھی کی، دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مدعی رضا محمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں محوخواب تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ شروع کردی اور بعد میں گھرکی چھت پر ہینڈ گرنیڈ بم پھینک دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مین گیٹ اور دیوارو ں کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علاقے کا محا صر ہ کر لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دی تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، پولیس نے قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اس سے چند روز قبل حیات آباد فیز ون میں جنت شاہ نامی شخص کے گھر پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا ہے جس سے تین افراد وسیم، جہانزیب وغیرہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ حیات آباد کے ہی علاقے فیز ٹو میں مشکوک بیگ میں پڑا بم اس وقت پھٹ گیا تھا جسے حاجی صابر نامی شخص نے گھر کے گیٹ کے قریب جھاڑیوں میں پھینکا، شہریوں نے ان واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C