13/October/2022

پشاور: پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور: پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار

پشاور: پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پولیس نے ریگی سے پانچ مبینہ شدت پسند گرفتار کرلیے، مبینہ شدت پسند پاکستانی فوج، پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

پشاور پولیس کے مطابق ریگی میں پولیس پر حملہ کرنے والے 5 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کا سرغنہ سیکیورٹی ادارے کا سابقہ ملازم تھا، مبینہ شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جن سے سیکیورٹی فورسز کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران 5 شدت پسند گرفتار کیے گئے ہیں ان میں کمانڈر ابابیل کا بھائی بھی شامل ہے، یہ گروپ پاک فوج، پولیس اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے واکی ٹاکی سیٹ، سکیورٹی ادراروں کی وردیاں، 25 عدد ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، پستول، تیزدھارآلہ، کارتوس اور دیگر فونز برآمد کیے گئے ہیں، شدت پسند گروہ ریگی میں قبائلی سرحد سے پولیس تھانوں اور موبائل گاڑیوں پر حملے کرتے تھے۔

حملہ آوروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر پشاور پولیس پر متعدد حملوں کا اعتراف کیا، پولیس نے تفتیش کا دائرکار وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C