پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،لشکرجھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کےکمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،لشکرجھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کےکمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا ہے کہ اس نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 179 آپریشنز کیے گئے اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 179 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اِن پانچوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی پاکستان سے ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق پاکپتن سے تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 565 گرام دھماکا خیز مواد، 2 دستی بم، 2 دیسی ساختہ بم، 5 ڈیٹونیٹرز، 13 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 3.5 فٹ پرائمر کورڈ، کالعدم تنظیموں کے 5 پمفلٹس، 36 اسٹیکرز اور 5520 روپے برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پولیس نے ان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، حکام دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں 769 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس کے نتیجے میں 82 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 31 ہزار 250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
یاد رہے کہ رواں برس 13 ستمبر کو بلوچستان کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کہا تھا کہ مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مشتبہ کمانڈر مارا گیا۔
قبل ازیں 19 اگست کو 13 مبینہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا جن میں داعش کے اہم کمانڈرز شامل تھے۔
12 اگست کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3485 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C