پوپ فرانسس کا چرچ میں ریپ اسکینڈلز بے نقاب کرنے پر صحافیوں سے اظہار تشکر
👁️ 144 بار دیکھا گیا
پوپ فرانسس کا چرچ میں ریپ اسکینڈلز بے نقاب کرنے پر صحافیوں سے اظہار تشکر
ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو/رائٹرز) پوپ فرانسس نے مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ میں ہونے والی غلط حرکتوں کو سامنے لے کر آئے جو رومن کیتھولک چرچ نے ابتدائی طور پر چھپانے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے صحافت کو ’مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے نیوز رومز سے باہر نکلیں اور یہ دریافت کریں کہ بیرونی دنیا میں کیا ہو رہا ہے تاکہ اکثر آن لائن پائی جانے والی غلط معلومات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ’میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ’قالین کے نیچے جھاڑو نہ دینے میں ہماری مدد کرنے کے لیے، اور اس آواز کے لیے جو آپ نے بدسلوکی کے متاثرین کو دی ہے، اس پر بہت بہت شکریہ‘۔
پوپ فرانسس دو صحافیوں رائٹرز کے فلپ پلیلا اور میکسیکو کے نوٹیسیروس ٹیلی ویسا کی ویلنٹینا الازراکی کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے اپنا طویل پیشہ ورانہ مدت ویٹیکن میں گزرا۔
Pope Francis thanked journalists for helping uncover the clerical sexual abuse scandals that the Roman Catholic Church initially tried to cover up. He was speaking at a ceremony to honor two veteran correspondents, including @PhilipPullella from @Reuters https://t.co/0TeZbiWyN3 pic.twitter.com/KXjamSvBaB
— Reuters (@Reuters) November 14, 2021
جنسی استحصال کے اسکینڈلز 2002 میں سرخیوں میں آئے، جب امریکی روزنامہ بوسٹن گلوب نے کئی مضامین لکھے جس میں چرچ کے پادریوں کی جانب سے نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی اور چرچ کے اندر ان واقعات کو چھپانے کے کلچر کو بے نقاب کیا۔
اس کے بعد سے کئی ممالک کے چرچ میں بے شمار اسکینڈلز سامنے آئے، حال ہی میں فرانس جہاں اکتوبر میں ایک بڑی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ فرانسیسی پادریوں نے گزشتہ 70 برس میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
ناقدین نے پوپ فرانسس پر الزام لگایا کہ انہوں نے 2013 میں پوپ بننے کے بعد اسکینڈلز پر بہت سست ردعمل ظاہر کیا اور اپنے ساتھی پادریوں کی بات پر بدسلوکی کا نشانہ بننے والوں کے بارے میں یقین کیا۔
2018 میں انہوں نے ماضی کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی اور عوامی طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ چلی میں ایک کیس کے بارے میں غلط تھے اور ساتھ ہی انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ چرچ دوبارہ کبھی بھی اس طرح کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش نہیں کرے گا۔
انہوں نے 2019 میں ایسے جرم کے خلاف ’جنگ‘ کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جرم کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔
پوپ فرانسس نے زور دیا کہ صحافیوں کا ایک مشن ہے ’دنیا کی وضاحت کرنا، اسے کم مبہم بنانا، اس میں رہنے والوں کو اس سے خوف کم کرنا‘۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہمیشہ آن لائن رہنے کے ’ظلم سے بچنے‘ کی ضرورت ہے، ’سب کچھ ای میل، فون، یا اسکرین کے ذریعے نہیں بتایا جا سکتا‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 432 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C