چین میں تیار جدید ترین بحری جہاز پاکستان بحریہ کے سپرد
👁️ 94 بار دیکھا گیا
چین میں تیار جدید ترین بحری جہاز پاکستان بحریہ کے سپرد
بیجنگ (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے پہلے ٹائپ 054A/P فریگیٹ پی این ایس طغرل کی کمشننگ کی تقریب چین کے ہوڈونگ ژہنگوا (HZ) شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلاجہاز ہے، یہ جہاز تکنیکی طور پر ایک جدید صلاحیت کاحامل پلیٹ فارم ہے جس میں سطح آب، فضاء اور زیرآب مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی بھی صلاحیت موجود ہے، کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں یہ جہاز بیک وقت مختلف اقسام کے بحری جنگی مشقیں سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پی این ایس طغرل جدید ترین کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے لیس ہے۔
کمشنگ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ پی این ایس طغرل کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو وقت کی آزمائشوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور تمام شعبوں میں ثابت قدم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی مجموعی سکیورٹی کے تناظر میں طغرل کلاس فریگیٹس بحرِ ہند میں سمندری دفاع کو یقینی بنانے، امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں درپیش بحری چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں گے۔
054A/P فریگیٹ کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے پاک بحریہ کے مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ پی این ایس طغرل کثیر الجہتی مشن کی صلاحیت کا حامل فریگیٹ ہے جو کہ پاک بحریہ کی بحری دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے فلیٹ کی بنیاد بنے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5138 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C