چین نے دفاعی بجٹ 229 بلین ڈالر تک بڑھا دیا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
چین نے دفاعی بجٹ 229 بلین ڈالر تک بڑھا دیا
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی) چین سن 2022 میں 7.1 فیصد اضافے کے ساتھ اپنے دفاعی اخراجات کو 229 بلین ڈالر تک بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ سال چین نے اپنے بجٹ میں 6.8 فیصد اضافہ کیا تھا۔
چین کا یہ حالیہ اعلان اس ملک کی طاقت ور فوج میں مزید سرمایہ کاری کا اشارہ ہے۔ چین کی فوج خاص طور پر انڈو پیسیفک خطے میں امریکی فوج کی اجارہ داری کو چیلنج کر رہی ہے۔
امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے بڑا دفاعی بجٹ چین کا ہے جو چین کو تین ملین فوجیوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوج بناتا ہے۔ اس کے پاس انتہائی جدید اسلحہ ہے جن میں اسٹیلتھ فائٹرز طیارے، جدید میزائل، جوہری آب دوزیں اور ائیرکرافٹ کیریئر شامل ہیں۔
چین کی دفاع میں مسلسل سرمایہ کاری
سست روی کی شکار چینی معیشت، کورونا وبا اور حکومتی قرضوں کے بوجھ کے باوجود چین مسلسل اپنی فوج کو بڑھانے اور اسے جدید بنانے میں مصروف ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں حالیہ اضافہ فوجیوں کی فلاح پر خرچ ہو گا۔ تاہم مبصرین کی رائے میں یہ بجٹ اصل میں اسلحہ سازی پر صرف ہوگا جو کہ زیادہ تر چین خود ہی بناتا ہے۔
چین کی ‘پیپلز لبریشن آرمی’ کمیونسٹ پارٹی کے فوجی ونگ ہونے کی حیثیت سے اہم سیاسی کردار ادا بھی کرتی ہے۔ چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ خود اس آرمی کے سربراہ ہیں۔
تائیوان کا تنازعہ
چین کی فوج کا ایک اہم مقصد خود کو خود مختار کہنے والے تائیوان کو چین کے زیر کنٹرول لانے کے لیے مسلسل دھمکانا ہے۔ چینی فوج بحیرہ جنوبی چینی، مغربی پیسیفک اور دیگر خطوں میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔
ہفتے کو نیشنل پیپلز کانگریس کے رہنما لی کیکیانگ کا کہنا تھا،” نئے دور کے مطابق فوج اور عسکری حکمت عملی کے حوالے سے شی جن پنگ کی سوچ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔” لی کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ اور فوج کو تمام پہلوؤں سے مضبوط کیا جائے گا۔
لی کے مطابق چین آبنائے تائیوان اور تائیوان کے چین میں اتحاد کے لیے پر امن پیش قدمی جاری رکھے گا۔” ہم ایسی علیحدگی پسند تحریکوں کی پر زور مخالفت کرتے ہیں جو تائیوان کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہیں اور اس معاملے میں ہم غیر ملکی مداخلت کی بھی کڑی مخالفت کرتے ہیں۔”
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی توجہ بٹنے کے باعث تائیوان پر طاقت کا استعمال نہ کر دے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C